35ویں نیشنل گیمز کا سامان چوری

کراچی (رپورٹ: اسحاق بلوچ)سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راچپوت نے انکشاف کیا ہے کہ پنتیس ویں نیشنل گیمز کا سامان بھی چوروں سے محفوظ نہیں رہا، کشمیر روڑ اسپورٹس کمپلیکس میں نیشنل گیمز کے لئے رکھا گیا سامان چوری ہوگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نیشنل گیم کا سامان چوری کرنے والا ایک ملزم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے، اس سے قبل دو بار ارچری کا سامان چوری ہوچکا ہے۔سیکریٹری ایس او اے احمد علی راجپوت نے میئر کراچی وزارت کھیل اور دیگر اعلیٰ حکام سے چوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او جمشید کوارٹرز انصر بٹ کو آگاہ کر دیا ہے۔
سیکریٹری سندھ ارچری ایسوسی ایشن اعجاز احمد نے بتایا کہ تقریبا بائیس لاکھ روپے کا سامان چوری ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے پانچ سے چھ افراد پر مشتمل چوروں کے گروہوں کے مرکزی ملزم محمد واجد کو گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ
ملزمان علاقے میں چوریاں کر کے مال کباڑیوں کو فروخت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں