یلو لائن بی آر ٹی، یوٹیلٹیز کی منتقلی کے مسائل درپیش

کراچی (ہینڈآئوٹ) وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے محکمہ ٹرانسپورٹ کو سندھ بھر میں زمینیں واگزار کروانے کا حکم دیا گیا ہے،یہ ہدایات سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس کے دوران دیں، اجلاس میں یلو لائن بی آر ٹی منصوبہ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں یلو لائن منصوبہ پر مختلف تکنیکی اور انتظامی چیلنجز کے ساتھ ساتھ پلوں اور ڈیپوز کے کام میں پیش رفت پر گفتگو ہوئی، اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو، پروجیکٹ ڈائریکٹر یلو لائن بی آر ٹی ضمیر عباسی اور دیگر شریک ہوئے، صوبائی وزیر نے کہا کہ یلو لائن بی آر ٹی کراچی موبلٹی پروجیکٹ کا اہم حصہ ہے، جس کا مقصد شہر میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید بنانا ہے، یلو لائن بی آر ٹی کے اہم حصے جام صادق پل کو ہم مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے جارہے ہیں.
اجلاس کے دوران پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی نے یلو لائن بی آر ٹی کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی.انہوں نے بتایا کہ منصوبہ پر تعمیراتی کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے تاکہ منصوبہ بروقت مکمل ہوسکے، یوٹیلٹیز کی منتقلی کے حوالے سے کچھ چیلنجز درپیش ہیں، انہیں جلد از جلد حل کیا جارہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں