کراچی (نیوز ڈیسک) ماحولیاتی انصاف کے عالمی دن کے ایک حصے کے طور پر سیکڑوں ماہی گیر کارکنان اور سول سوسائٹی کے کارکن آج کراچی پریس کلب میں جمع ہوئے اور فوری طور پر موسمیاتی اقدامات، ساحلی آبادیوں کے تحفظ اور کارپوریٹ لالچ اور حکومتی نظر اندازی کی وجہ سے ماحولیاتی تباہی روکنے کا مطالبہ کیا.
یہ ریلی پاکستان فشر فوک فورم (PFF) کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر برازیل کے شہر بیلیم میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس (COP30) کے ساتھ مل کر ایشیا بھر میں درجنوں احتجاجی مظاہرے میں سے ایک تھی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “موسمیاتی تبدیلی نہیں نظام کی تبدیلی” اور “ہمارے ساحل برائے فروخت نہیں ہیں” کا اعلان کیا گیا تھا، جو زمین پر قبضے، صنعتی آلودگی اور سمندر کی بڑھتی ہوئی سطح کے خلاف ساحلی برادریوں کی بڑھتی ہوئی مزاحمت کی علامت ہے۔
ریلی کے مقررین نے سندھ میں موسمیاتی آفات میں شدت پیدا کرنے والے طوفانوں، سیلابوں اور سمندری پانی کی مداخلت کو کئی دہائیوں کی استحصالی ترقی، ساحلی زمینوں کی نجکاری اور ترقی کے نام پر صنعتی توسیع پسندی سے جوڑ دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر چہ پاکستان نے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں بہت کم حصہ ہونے کے باوجود گلوبل وارمنگ کے نقصانات کا زیادہ شکار ہے، لیکن وہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، کی وجہ سے عوام روزگار کے نقصانات کے سخت ترین اثرات کا سامنا کر رہے ہیں۔
پاکستان فشر فوک فورم کے جنرل سیکرٹری سعید بلوچ نے کہا کہ “ماہی گیری موسمیاتی بحران کے فرنٹ لائن پر کھڑے ہیں، اس کے باوجود ہماری آوازوں کو سب سے زیادہ نظر انداز کیا جاتا ہے۔
پاکستان فشر فوک فورم کی سینئر وائس چیئرپرسن فاطمہ مجید نے کہا کہ “ہر طوفان، ہر سیلاب، ہر نقل مکانی سب سے پہلے غریبوں کو متاثر کرتی ہے۔ ماہی گیر اپنے گھر اور کشتیاں کھو رہے ہیں، اور ہمارے مینگرووز یعنی ہماری قدرتی ڈھال کو تجارتی بندرگاہوں اور رئیل اسٹیٹ کے منصوبوں کے ذریعے تباہ کیا جارہا ہے۔ تمر کے جنگلات ماہیگیروں کے روزگار کو تحفظ فراہم کرتے ہیں اور ہمارے ساحلوں کی ماحولیات کی حفاظت کرتا ہے۔
پاکستان فشر فوک فورم کے رہنمائوں ایوب شان، طالب کچھی، مجید موتی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ساحلی زمینوں پر قبضے اور صنعتی منصوبوں پر روک لگانے کا مطالبہ کیا جن سے مینگرووز اور ماہی گیری کو خطرہ لاحق ہے، کوٹری بیراج کے نیچے بہاؤ کے یقینی پانی کے ذریعے انڈس ڈیلٹا کی بحالی، عالمی سطح پر ہونے والے نقصانات کی تلافی اور عالمی سطح پر نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کیا۔
‘ہمارے ساحل برائے فروخت نہیں’ ماہی گیروں اور سول سوسائٹی کا اعلان



