کراچی (29 دسمبر) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے بحالیات گیانچند ایسرانی کی زیر صدارت محکمہ بحالی کے تحت کام کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر اہم جائزہ اجلاس پی ڈی ایم اے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا جس میں سیکریٹری بحالی نثار احمد میمن، ڈی جی ریسکیو 1122 واجد سبغت اللہ مہر، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ڈی ایم اے شاہ حسین شاہ، ڈائریکٹر موبائل ڈائگناسٹک اینڈ ایمرجنسی ہیلتھ کیئر سروسز ڈاکٹر خانسہ سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایس این ای 2025-26، اے ڈی پی اسکیموں، خالی آسامیوں، بجٹ مسائل، اسمبلی سوالات اور عوامی شکایات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔
گیانچند ایسرانی کی زیر صدارت محکمہ بحالی کا اجلاس
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل



