گڈاپ ٹاؤن کی یوسیز میں گٹر ابل پڑے، عوام پریشان

ملیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گڈاپ ٹاؤن کمیٹی کی یوسی پپری 3 يوسي4 گلشن حديد فيز 2 اور یوسی اسٹیل ٹاؤن 5 میں گٹر اُبل آئے ہیں، جس کے باعث سڑکیں اور راستے گندے پانی میں ڈوب گئے ہیں اور عوام شدید پریشان ہیں۔
خبر کے مطابق گڈاپ ٹاؤن کمیٹی کی یوسی پپری 3، یوسی گلشن حدید 4 اور یوسی اسٹیل ٹاؤن 5 کی مختلف گلیوں اور سڑکوں پر گٹر ابل گئے ہیں۔ گلشن حدید فیز 1، فیز 2، سندھُو چوک سے پہاڑی کی طرف جانے والا روڈ، پپری شاہ ٹاؤن، لال بلڈنگ سے مسجد کی طرف جانے والا روڈ، اللہ بخش حمایتی گوٹھ چاڑھی سے صابو گبول گوٹھ، پرائمری اسکول سے قر ہ العین اسپتال شاہ ٹاؤن، اللہ بخش حمایتی پرائمری اسکول، حاجی ناتھو کھوسو سیکنڈری گرلز اسکول، پپری ولیج پرائمری اسکول کے مین گیٹ کے سامنے اور پورے راستے پر گٹر کا پانی جمع ہوگیا ہے۔
اس صورتحال کی وجہ سے اسکولوں کے بچے، مسجد جانے والے افراد اور عام آنے جانے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں