کراچی (نیوز ڈیسک)صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو کے ہمراہ کے۔فور منصوبے کے تحت کے بی فیڈر پر جاری پی سی سی لائننگ کے کاموں کا دورہ کیا۔اس موقع پر متعلقہ سپرنٹنڈنٹ انجنیئر سانول کریم نے صوبائی وزیر کو کے۔فور منصوبے کے تحت کے بی فیڈر اپر پر جاری پی سی سی لائننگ کے کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے کہا کہ منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور تینوں سول ورکس پیکیجز پر کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے سے نہر میں پانی کے ضیاع میں واضح کمی آئے گی، پانی کا بہاؤ بہتر ہوگا اور نہر کی گنجائش میں اضافہ ہوگا۔جام خان شورو نے مزید کہا کہ کے۔فور فیز ون کے تحت اس منصوبے کے ذریعے کراچی کو روزانہ 260 ملین گیلن پانی فراہم کیا جائے گا۔
کے فو فیز ون: کراچی کو روزانہ 260 ملین گیلن پانی فراہم ہوگا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل



