کے بی بی اے سمر باسکٹ بال کو چنگ جاری

کراچی (پریس رلیز)کراچی باسکٹ بال ایسو سی ایشن کی زیر نگرانی شاہدہ پروین کیانی گرلزسمرباسکٹ اور چوہدری محمد مسعود شہید بوائز باسکٹ بال کو چنگ کیمپس زور و شور سے انثر نیشل عبد الناصر باسکٹ بال کورٹ رام باغ پر جاری ہیں آج سول اسپتال کے فزیکل انسٹرکٹر نعیم احمد نے کیمپ کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں کو فزیکل فٹنس کے ٹپ دئے. انہوں نے کھلاڑیوں کو غذا کے استعمال اور جسمانی ورزش بھی بتائیں .اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری غلام عباس جمال ایڈوکیٹ سیکر یٹری زاہد ملکہ کیمپ کمانڈنٹ حاجی محمد اشرف یحییٰ کوچ انجینئر زین العابدین بھی موجود تھے کیمپ کی اختتامی تقریب 15 جولائی کو 8 بجے شب ہوگی جبکہ 8 تا 10 محرم کیمپس کی تعطیلات ہونگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں