کراچی میں پاک-رومانیہ یادگار تعمیر کی جائے گی

کراچی (ہینڈ آئوٹ) کراچی میں رومانیہ کی جانب سے پاکستان اور رومانیہ کی دوستی کی یادگارتعمیر کی جائے گی، یہ یادگار پاکستان کے قومی شاعر قومی شاعر ڈاکٹر علامہ اقبال اور دوست ملک رومانیہ کے عظیم شاعر میہای ایمی نیسکو Mihai Eminescu کے ناموں سے منسوب کی جائے گی، یادگار رومانیہ اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعلق کی علامت کی مظہر ہوگی، جس میں دونوں ممالک کے فن تعمیر کے عناصر شامل ہوں گے۔
اس بات پر اتفاق کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور پاکستان میں رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹونیسکو Dr. Dan Stoenescuکے درمیان کمشنر کراچی کے دفترمیں ہونے والی ایک غیر رسمی ملاقات میں کیا گیا۔اس موقع پر دونوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی اور باہمی امور کے شعبوں میں ایک دسرے سے سیکھنے اور پروگراموں کے تبادلے کے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں یادگار کے لئے شہر کی نمایاں جگہ کی نشاندہی کے لئے بھی مشاورت کی گئی۔رومانیہ کے سفیر نے کہا کہ یہ یاد گارپاکستان کے قومی شاعرڈاکٹر علامہ اقبال اور رومانیہ کے شہرہ آفاق شاعر میہائی ایمینیسکو Mihai Eminescu کی ادبی میراثوں کی شاندار یا د گار ہو گی پاکستان اور رومانیہ کی دوستی کے حوالہ سے۔ پاکستان سندھ اور کراچی کے عوام کی توجہ اور دلچسپی کا باعث ثابت ہوگی .
کمشنرنے کہا کہ کراچی پاکستا ن کا سب سے بڑا شہر ہے اپنے بھرپور ثقافتی اور تاریخی حوالہ سے دنیا کے بڑے شہروں میں شامل ہے، ثقافتی مناظر تاریخی مقامات متنوع ثقافت، زبان اور دلچسپی کی حامل آبادی اس شہر کی انفرادیت ہے اور خوبصورتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں