کراچی میں‌واٹر ٹینکر سروس کب اور کیسےشروع ہوئی؟

کراچی (نیوز ڈیسک) بلدیہ کراچی کے سابق ڈائریکٹر میڈیا بشیر سدوزئی نے اپنی کتاب ‘بلدیہ کراچی، سال بہ سال’ میں لکھا ہے کہ کراچی میں‌پہلی مرتبہ واٹر ٹینکر سروس 1978 میں شروع ہوئی، اس وقت بلدیہ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر بریگیڈیئر ریٹائرڈ پی بی گیلانی تھے. (صفحہ نمبر: 699)
اپنی کتاب میں‌وہ لکھتے ہیں‌کہ “شہر تیزی سے پھیل رہا تھا اور آبادی میں 6 فی صد اضافہ ہونے کے باعث پانی کی طلب و رسد میں فرق بڑھ رہا تھا۔ بلد یہ کراچی کے لیے یہ ممکن نہ رہا کہ جس قدر شہر پھیل رہا ہے پانی و سیوریج کا نیٹ ورک اتنی تیزی سے ڈالا جائے، چناں چہ مختلف علاقوں میں پانی کا بحران پیدا ہونا شروع ہوا۔ اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے شہر میں پہلی مرتبہ واٹر ٹینکر ز سروس کا اجراء ہوا۔ اس سال نارتھ کراچی اور بلدیہ ٹاؤن میں بلدیہ کراچی نے سرکاری سطح پر ٹینکرز سروس شروع کی جو بعد میں ٹینکر مافیا میں تبدیل ہوگئی ۔ 1978ء میں شروع کی گئی واٹر ٹینکر سروس اتنی مضبوط ہوئی کہ 2020ء میں یہ سروس عدالتی حکم کے باوجود بھی ختم نہ ہوسکی اور شہر کے لیے لازم وملزوم بن گئی ۔ شہریوں کو پانی ملے نہ ملے، انھیں پانی کی قلت کا کبھی بھی سامنا نہیں کرنا پڑتا”.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں