کراچی (ہینڈ آئوٹ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور محکمہ بلدیات اور کے ایم سی کے سینیئر افسران شریک ہوئے.
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے مجموعی طور پر 21.53 ارب روپے کی منظوری دیدی.انہوں نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں کی بحالی سے شہری آمد و رفت میں بہتری اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوامی سہولت اور شہری تحفظ سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے.
وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 13 ارب روپے گرانٹ کی منظوری دی، میئر کراچی نے کراچی کی 409 خستہ حال سڑکوں کی مرمت کی نشاندہی کی ،
ترجمان وزیر اعلیٰ ہائوس کے مطابق اجلاس میں 24 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے لیے بھی مالی امداد کی منظوری دی گئی ہے.
کراچی میںسڑکوں کی بحالی کے لیے 21 ارب روپے منظور



