کراچی ( ہینڈ آئوٹ) روڈ سائیڈ ہوٹلوں اور چائے خانوں کے خلا ف کراچی انتظٓامیہ کی مہم جاری ہے ۔ جمعرات کو شرقی جنوبی کیماڑی ملیر اور کورنگی اضلاع میں کاررووای کی گئی، کمشنر آفس نے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرز سے حاصل کی گئی رپورٹ جاری کر دی ہے.
ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی ابرارجعفر کے مطابق سب ڈویثرن گلشن اقبال میں پانچ ہوٹلوں کو سیل کر دیا گیا، ماموں کباب ہاؤس، توکل بریانی، کوئٹہ، آغا ہوٹل، کوئٹہ چراغ ہوٹل، المسلم پیلا ہوٹل کو سربمہر کیا گیا ہے۔ علازہ ازیں میٹرو سپر اسٹور سے نیپا چورنگی تک اور میٹرو پر بی آر ٹی روٹ سے نیپا چورنگی تک اوراشفاق اسپتال سے عصر شیریں تک ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنے والی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ْؑ اشفاق ہسپتال سے عصر شرین تک تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعودبھٹو کے مطابق سب ڈویثرن شاہ فیصل میں سی سنٹر الفلاح پر کارروائی کی گئی فٹ پاتھ پر جوچائے خانے قایم تھے ان کا خاتمہ کیا گیا اور ان ہوٹلوں کے مالکان کو تنبیہ کی گئی کہ وہ دوبارہ فٹ پاتھ پر چائے خانے نہ چلائیں بصورت دیگر سخت کارروائی کی جاے گی جرمانہ عاید کیا جاے گااور گرفتاری عمل میں آے گی
شاہ فیصل کالونی نمبرتین پر کارروای میں ٹھیلے کیبنز اور پتھاروے ہٹا دیے گئے.
ڈپٹی کمشنرکیماڑی راجہ طارق چانڈیو کے مطابق سائٹ سب ڈویثرن میں نورس چورنگی پر گرین بیلٹ پر قائم تجاوزات کو ہٹا دیا گیا کارروائی میں 8 کیبنز اور 6 پش کارٹس ہٹاے گیے ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو کے مطابق ضلع میں انسداد تجاوزات مہم جاری ہے رپورٹ کے مطابق صدر میں مینسفیلڈ سٹریٹ، ڈاکٹر داؤد پوتہ روڈ پر تجاوزات کی روک تھام کے لئے ٹریفک پولیس ور ٹاون کا خصوصی عملہ متعین کیا گیا ہے جو دوبارہ تجاوزات کی روک تھام کے لئے نگرانی کر رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ملیر سمیع شیخ کے مطابق ملیر ضلع میں ائر پورٹ سب ڈویثرن میں فلک ناز سے ناتھا خان گوٹھ تک کارروائی کر کے چائے خانے ٹھیلے اور کیبنز ہٹا ئے گئے.
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ روڈ سائڈ سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ہٹانے کی مہم جاری رکھیں۔انھوں نے کہا ہے کہ روڈ سائڈ تجاوزات کے خلاف کارروائی کا مقصد شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے ان کوششوں سے فٹ پاتھوں پر پیڈسٹرینز کو پیدل چلنے کی سہولت فراہم ہوگی اور شہر میں ٹریفک دباو کم کرنے کوششوں میں مدد ملے گی.
کراچی میںروڈ سائیڈ چائے خانوںکے خلاف کارروائی جاری



