کراچی (رپورٹ اسحاق بلوچ)صوبائی وزیر برائے کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ نیشنل گیمز کی افتتاحی اور اختتامی تقاریب میں بالترتیب صدر مملکت اور وزیر اعظم مہمان ہوں گے۔وہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز کی اوپننگ صدر مملکت اور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم ہونگے ۔
انہوں نے بتایا کہ افتتاحی تقریب کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں بنائی ہیں۔ نیشنل گیمز کی ٹارچ کی تقریب 16 نومبر کو ہوگی
ٹارچ کے سفر کاآغاز وزیراعلی سندھ کرینگے .نیشنل گیمز میں 32 مینز اور 29 ویمنز کے مختلف کھیل شامل ہیں۔ 24 وینیو میں یہ گیمز ہونگے ۔ مختلف محکموں کی چودہ ٹیمیں شریک ہونگے. تمام صوبوں کی ٹیمیں شریک ہونگی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ کے ٹرائلز میں شفافیت کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔ سندھ 18 سال بعد نیشنل گیمز کی میزبانی کررہا ہے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کی ٹیمیں بھی ایکشن میں نظر آئینگی۔ ملک بھر سے گیارہ ہزار ایتھلیٹس شریک ہونگے۔
نیشنل گیمز کی ایک اسٹرینگ کمیٹی وزیراعلی کی سربراہی میں بنائی گئی ہے۔ اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس 3 نومبر کو ہوگا.
نیشنل گیمز: افتتاحی تقریب کےمہمان صدر زرداری ہونگے



