ناصر شاہ کا پہلا اجلاس، کراچی میں‌مخدوش عمارتوں کی فہرست طلب

کراچی (ہینڈ آئوٹ): وزیر بلدیات و ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت محکمہ بلدیات کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہر کے انفرااسٹرکچر کی فوری بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ناصر شاہ نے شہر میں عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام مخدوش عمارتوں کی فہرست طلب کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دینے کا بھی حکم دیا تاکہ شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے مؤثر منصوبہ بندی کی جا سکے۔ واٹر کارپوریشن کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے وزیر بلدیات نے کہا کہ پانی اور سیوریج کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ واضح رہے کہ بلدیات کی وزارت سنبھالنے کے بعد سید ناصر شاہ نے محکمے کاپہلے اجلاس کا بلایا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں