میئر کراچی کے دعوے جھوٹ، کئی علاقے ڈوب گئے، حلیم عادل

کراچی (پریس رلیز) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کراچی بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، انہوں نے سعدی ٹائون سپر ہائے وے سمیت ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا،حلیم عادل کے ایڈوائزر کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق اس موقع پر حلیم عادل نے میئر کراچی کے ‘سب ٹھیک ہے’ کے دعووں کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ سعدی ٹائون زیر آب ہے، اس وقت کراچی کے کئی علاقے زیر آب آ چکے ہیں.
حلیم عادل نے کہا کہ تھڈو ڈیم کا پانی سپر ہائے وے سےسعدی ٹائون اور ملحقہ علاقوں میں داخل ہوچکا ہے، ملیر ندی کا پانی ملحقہ علاقوں میں داخل ہوچکا ہے، جبکہ ملیر کینٹ، میمن گوٹھ ، ایئرپورٹ روڈ سمیت کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں. انہوں نے کہا کہ یہی صورتحال کراچی دیگر علاقوں کی بھی ہے، ضلع سینٹرل، کورنگی، کے کئی علاقے ڈوبنے ہوئے ہیں،بارش کا پانی آبادیوں میں داخل ہوچکا ہے، حکومتی مشینری کہیں بھی نظر نہیں آرہی ہے، کئی دنوں سے وزیر اعلی سندھ پریس کانفرنس میں سب کچھ صحیح ہونے کو راگ الاپ رہے تھے، بارشوں کے بعد شہر میں اربن فلڈنگ کی صورتحال ہوچکی ہے.
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کے وزیر، مشیر کہیں بھی نظر نہیں آرہے ہیں، پیپلز پارٹی نے کراچی کو لاوارث چھوڑ دیا ہے، پی ٹی آئی کے ذمہ داران اس وقت عوام کے ساتھ موجود ہیں. انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پانی نکالنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں، شہر کراچی کی عوام اس وقت مشکل حالات سے دو چار ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں