کراچی (رپورٹر) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پارکنگ کے مسائل حل کرنےکے لیے شہر میںمزید پارکنگ ایریاز قائم کرنے جارہے ہیں، اس سلسلے میں گورنر سندھ سے بھی ریلوے کی زمین کے ایم سی کو دینے کی درخواست کی ہے، ریلوے کی زمین اگر مل گئی تو آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف پارکنگ کے مسائل حل ہوسکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایمپریس مارکیٹ صدر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کراچی کے گنجان آباد علاقے صدر میں ٹریفک کو بہتر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صدر میں 500 گاڑیوں کی پارکنگ عید کے بعد فعال ہوگی، میئر کراچی نے کہا کہ کراچی میں سڑک کنارے پارکنگ کے مسائل حل کیے جا رہے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ صدر میں ٹریفک دباؤ کم کرنے کے اقدامات تیز کر دیے ہیں، انہوں نے بتایا کہ پولو گراونڈ بارادری سے متصل انڈر گراونڈ پارکنگ پی آئی ڈی سی اور آئی آئی چندریگر آنے والوں کے لئے کھول دی ہے جبکہ بولٹن مارکیٹ کے پاس بھی ایک پارکنگ ایریا پر کام ہورہا ہے .
میئر کراچی نے پارکنگ کے لیے ریلوے کی زمین مانگ لی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل



