مکلی ویلفیئر اور زاید انیشیٹو کے تعاون سے میڈیکل کیمپ

ملیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مکلی ویلفیئر آرگنائزیشن اور متحدہ عرب امارات کے سماجی ادارے زاید گیونگ انیشیٹو کے اشتراک سے ملیر کاٹھور میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان اور یو اے ای کے ماہر ڈاکٹروں نے بڑی تعداد میں مریضوں کا معائنہ کیا، مفت ٹیسٹ کیے اور مفت ادویات بھی فراہم کیں۔
کیمپ میں شریک نمایاں شخصیات میں ڈاکٹر انور ناصر الزعابی (چیئرمین شیخ خلیفہ اسپتال، یو اے ای)، ڈاکٹر عادل عبداللہ الشمری (چیئرمین زايد گيونگ انیشیٹو، یو اے ای)، ڈاکٹر ارم (کارڈیالوجسٹ، یو اے ای)، ڈاکٹر ممتاز علی بلوچ (کوارڈینیٹر، پاک-یو اے ای میڈیکل مشن)، پروفیسر ڈاکٹر سعید خان (ڈائریکٹر، مالیکیولر لیب، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز)، ڈاکٹر ممتاز علی شیخ (میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ولیکا اسپتال)، ڈاکٹر وجیہہ سعید، ڈاکٹر لرائب اور فارماسسٹ سعاد فاطمہ شامل تھے۔
طبی کیمپ میں آنے والے مریضوں کو مختلف امراض کے علاج کے ساتھ ساتھ صحت سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر ای ایم آئی جی (EMIG) ڈی آئی ایم سی (DIMC) کے طلبہ اور مکلی ویلفیئر آرگنائزیشن کے عہدیداران بھی موجود تھے، جنہوں نے کیمپ کے انتظامی امور میں بھرپور کردار ادا کیا۔
شرکاء نے اس اقدام کو علاقے کے غریب اور مستحق مریضوں کے لیے ایک بڑی سہولت قرار دیتے ہوئے مکلی ویلفیئر آرگنائزیشن اور یو اے ای کے اداروں کے تعاون کو سراہا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں