کراچی (رپورٹ: غوث بخش سلیمان) فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے بدھ کو منعقدہ انتخابات میں ماہی گیر اتحاد پینل کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی ہے، الیکشن سندھ ہائی کورٹ کے ناظر کی نگرانی میں ہوئے، ووٹنگ کے بعد نتائج کا اعلان کردیا گیا ، ان کے مطابق بونافائیڈ نشستوں پر ماہی گیر اتحاد پینل کے کامیاب ہونے والے امیدواروں میں عبدالرشید نے 721 ووٹ، ڈاکٹر یوسف نے 680، سلیم دیدگ نے 648، محمد شکیل نے 574، شہزاد جاموٹ نے 571 اور رحیم بخش نے 569 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جبکہ نان بونافائیڈ سیٹ پر ماہی گیر اتحاد پینل کے امیدوار حاجی خان میر 554 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے.
انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کی شرح انتہائی کم رہی،ماہی گیر اتحاد پینل کے امیدوار ڈاکٹر یوسف کے مطابق انتخابات میںتقریبا 1100 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، واضحرہے کہ سوسائٹی کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 ہزار سے زائد ہے، ماہی گیر ایکٹوسٹ سعید بلوچ کے مطابق کم ووٹرز ٹرن آئوٹ کی ایک وجہ پرانی ووٹرز لسٹ پر انتخابات کا منعقد ہونا تھا جس میں ان لوگوں کے نام بھی شامل تھے جو فوت ہوچکے ہیں، دوسری وجہ انتخابات کا ورکنگ ڈے پر ہونا تھا کیونکہ کافی ووٹرز ماہی گیر اپنی کشتیوں پر شکار کے لیے سمندر میں گئے ہوئے تھے.
فشرمین سوسائٹی کے انتخابات میں ماہی گیر اتحاد پینل کامیاب



