کراچی، 25 اگست 2025 – پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کراچی ڈویژن کی انفارمیشن سیکریٹری ڈاکٹر شرمیلا فاروقی کی زیرصدارت پیپلز سیکریٹریٹ میں انفارمیشن سیکریٹریز کے ڈویژنل اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ اور سٹی ایریا انفارمیشن سیکریٹریز کے ساتھ ساتھ ویمنز ونگ، لیبر ونگ، پی ایس ایف اور دیگر ذیلی ونگز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
ڈاکٹر شرمیلا فاروقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوریت کی جدوجہد اور عوامی خدمت میں صفِ اول پر رہی ہے۔ انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، محترمہ فریال تالپور اور صدر آصف علی زرداری کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی جمہوریت اور عوام کے لیے لازوال خدمات ہماری رہنمائی کرتی ہیں اور پارٹی کو استحکام بخشتی ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی سمیت پورے ملک میں نمایاں ترقیاتی اور عوامی کام کیے ہیں، جنہیں اجاگر کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ “ہم سب کو پارٹی کی مثبت کارکردگی عوام تک مؤثر انداز میں پہنچانی ہے تاکہ لوگوں کو یہ احساس ہو کہ ان کے مسائل حل کرنے کے لیے پیپلز پارٹی ہمیشہ موجود ہے.
شرمیلا فاروقی کی زیر صدارت انفارمیشن سیکریٹریز کا اجلاس



