سی اے سی وفد کی ایم ڈی سالڈ ویسٹ سے ملاقات، کلائمیٹ ویک منانے پر تبادلہ خیال

کراچی (رپورٹ: پریت تانیہ) کلائمیٹ ایکشن سینٹر کے ایک وفد نے منگل کو منیجنگ ڈائریکٹرسندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی سے ملاقات کی اور کلائمیٹ ویک کراچی 2026 منانے کی تجویز پیش کی. انہوں نے بتایا کہ حبیب یونیورسٹی، شہری این جی او، وومین آرٹ حب، ڈبلیو ڈبلیو ایف، سی بی ای آر، آئی بی اے، کتاب گھرو دیگر تعلیمی ادارے اور این جی اوز ان اقدامات میں آن بورڈ ہیں۔سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کی ترجمان الماس سلیم کے مطابق ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ نے کلائمیٹ ایکشن سینٹر کے اراکین کو کراچی کے ماحولیاتی حالات کو بہتر بنانے کی اس اجتماعی کوشش میں فعال شراکت دار بننے کی دعوت دی۔ انہوں نے باہمی طور پر طے پانے والے اقدامات کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے مسلسل رابطے، اورانفارمیشن کے تبادلے اور تعاون پر زور دیا تاکہ شہر بھر میں پائیدار ٹھوس فضلہ کے انتظام کے طریقوں کو فروغ دیا جا سکے۔
طارق نظامانی نے کلائمیٹ ایکشن سینٹر کے اراکین کے نقطہ نظر اور اقدامات کو سراہا اور ماحولیاتی نتائج کو مؤثر بنانے میں شہریوں کی قیادت میں ہونے والے اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کچرے کے انتظام میں بامعنی اور پائیدار بہتری کے لیے سرکاری اداروں اور ذمہ دار شہریوں کے درمیان تعاون سے بہترین نتائج سامنے آئیں گے،اجلاس میں ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی کارکردگی پر انوائرنمنٹ کنسلٹنٹ فرحان لودھی نے ایک جامع پریزنٹیشن پیش کی، جس میں بورڈ کے مینڈیٹ، جاری منصوبوں، نمایاں کامیابیوں اور کراچی جیسے بڑے شہر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو درپیش آپریشنل اور دیگرچیلنجز پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں