کراچی (ہینڈ آئوٹ) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے قیام،کارکردگی اور سندھ گیمز کے انعقاد کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا. سندھ پولیس کے ترجمان سید سعد علی کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق اجلاس میں “سندھ پولیس گیمز 2025″کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا، سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز،ویلفیئر، انویسٹی گیشنز،ڈی آئی جیز،ہیڈکواٹرز، ٹریفک کراچی، انویسٹی گیشن کراچی،ایڈمن کراچی، سی ٹی ڈی،ٹریننگ، اسپیشل برانچ،اے آئی جیز نے بالمشافہ جبکہ ڈی آئی جیز سکھر، میرپورخاص اور ایس ایس پیز حیدرآباد اور قمبر شہداد کوٹ نے ذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اور چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ نے شعبہ کی موجودہ صورتحال،کارکردگی، سندھ پولیس گیمز و دیگر امور پرتفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ نے کہا کہ سندھ پولیس میں کھیلوں کے مختلف شعبوں کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔ بریفنگ میں کہا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں سندھ پولیس کی جانب سے یہ کھلاری باقاعدہ شرکت کرتے ہیں۔ سندھ پولیس میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے مستقل پلیٹ فارم اور مقابلوں کے انعققاد کی ضرورت ہے۔
سندھ پولیس گیمز میں ڈویژنل سطح پر ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ڈویژنل ڈی آئی جیز متعلقہ اضلاع و یونٹس سے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب اور ٹیمیں تشکیل دیں گے۔ سندھ پولیس گیمز کے تحت باکسنگ،ایتھلیٹ،شوٹنگ،جوڈو،کراٹے، تیراکی سمیت مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اندرون یونٹس مقابلوں کے انعقاد سے اہلکاروں کی ذہنی وجسمانی صحت،ٹیم ورک، اور مسابقتی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔
اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں پولیس افسران کی جسمانی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ کھیلوں میں شرکت سے جسمانی طاقت، برداشت،لچک،توازن اور قوت برداشت کو تقویت ملتی ہے۔
سندھ پولیس گیمز رواں سال کرانے کا فیصلہ



