کراچی (پریس رلیز) سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام عباس جمال ایڈووکیٹ نے پی او اے ،پی ایس بی اور ایس اواے سے اپیل کی ہے کہ سنگاپور ٹورنامنٹ جس میں پاکستان باسکٹ بال ٹیم نے جانا تھا وہاں اسلام آباد ٹیم کو بھیج دیا گیا جبکہ PBF نے اس ٹیم کے دو اسلام آباد میں باقاعدہ ٹرائلز لئے تھے جس میں سندھ کی کسی ایسوسی ایشن کو اطلاع نہیں دی گئی تھی، یہ بڑے افسوس کا مقام ہے کہ پہلے سندھ کو ٹرائلز میں شامل نہیں کیا گیا اور اب ایک شہر کی ٹیم کو بھیج دیا گیا جو انتہائی افسوس کا مقام ہے اگر PBF کے پاس فنڈز کا مسلئہ تھا تو سندھ یا کراچی ایسوسی ایشن سے رابطہ کیا جانا چا ہیے تھا اللہ تعالی کا فضل و کرم ہے کہ سندھ پورے ملک کو پالتا ہے سندھ کا صرف ایک شہر کراچی 70 فیصد ریونیو ملک کو دینا ہے تو اس کام سے تعصب کی بو آتی ہے۔ اس لیے ایس بی اے ارباب اقتدار سے اپیل کرتی ہے کہ ملک میں پاکستان کی خالق سیاسی جماعت مسلم لیگ اقتدار میں ہے اور سندھ میں باسکٹ بال کھیل سے زیادتی ہو رہی ہے جس سے محسوس ہوتا ہے کہ سندھ کو PBF نے اپنے نقشے سے نکال دیا ہے.
دریں اثنا کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس سیکرٹری زاہد ملک نے پیر 27 اکتو بر کو 8 بجے شب KBA کے ہیڈ کوارٹر انٹرنینشل عبد الناصر باسکٹ بال کو رٹ پر طلب کیا ہے. اجلاس کی صدارت KBA کے صدر غلام عباس جمال ایڈوکیٹ کریں گے ایسوسی ایشن کے تمام اراکین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وقت مقررہ پر اجلاس میں شرکت کریں.
سندھ باسکٹ بال کا اسلام آباد کی ٹیم کو سنگاپور بھیجنے پر احتجاج



