منیلا، فلپائن(ہینڈ آئوٹ) صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے علاقائی تعلیمی فورم میں شرکت کی جس کا انعقاد ایشیائی ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے کیا گیا .فورم میں 12 ممالک وزرائے تعلیم اور اعلیٰ حکام کی بڑی تعداد میں شریک ہیں۔سندھ کی نمائندگی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کی۔جبکہ سندھ سیکنڈری ایجوکیشن امپروومینٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر رضوان سومرو بھی موجود ہیں.
وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے اپنے خطاب میں تعلیم میں اے آئی کے ذمہ دارانہ استعمال پر زور دیا۔ انہوںنے کہا کہ اساتذہ کی ٹریننگ اور پروفیشنل ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دے دہے ہیں۔نصاب میں جدیدیت اور ٹیکنالوجی انٹیگریشن پر کام جاری ہے۔ وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ وہ سندھ میں اسکل ڈویلپمنٹ کو روزگار سے جوڑنے کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم سندھ نے ADB سے تکنیکی معاونت کی درخواست کی.
انہوں نے کہا کہ مارکیٹ اسکلز اور تعلیم میں بڑا خلا ہے۔ سندھ کے 15 ہزار اسکول سیلاب سے متاثر، 5 ہزار کی تعمیر نو جاری ہے۔مزید اسکولوں کی بحالی کیلئے عالمی مدد کی فوری ضرورت ہے۔ تعلیم کی رسائی، لرننگ آؤٹ کمز اور صنفی برابری سندھ حکومت کے اہم احداف ہیں۔ سید سردار علی شاہ نے کہا کہ SSEIP کے تحت کلائمیٹ ریزیلینٹ اسکول ڈیزائن کی کامیاب مثالیں پیش کر چکے ہیں۔



