کراچی (رپورٹ: غوث بخش سلیمان) آل سندھ بلوچستان کیپٹین چاکر خان فٹبال ٹورنامنٹ کے نام سے ایونٹ ان دنوں لال اسپورٹس فٹبال گراؤنڈزیر اہتمام چل رہا ہے جس کی انتظامیہ یاسین سپورٹ ٹورنامنٹ سیکرٹری عابد مہر کی زیر نگرانی چل رہا ہے اتوار کو ساجدی محمدن کے مد مقابل رفیق شہید کے درمیان کھیلا گیا اور بنا کوئی گول کیے دونوں برابر رہے، فیصلہ پیلنٹی کلکس پر ہوا جس میں رفیق شہید نے کامیابی حاصل کی مگر ملی رفیق شہید ٹیم پر رول کے خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد ہوا، ساجدی محمدن نے اپنے لیڈر ہیڈ پہ لکھ کر دیا کہ اس ٹورنامنٹ میں چار گیسٹ کھلاڑی ہونے چاہیئیں تو رفیق شہید کس طرح پانچ گیسٹ کھلا سکتی ہے،یہ سندھ فٹبال ایسوسی ایشن اور فیفا رول اور ریگولیشن کی خلاف ورزی ہے .ٹیم نے ٹورنامنٹ کے آرگنائزر عابد مہر کو کہا کہ ہمارے پاس سب ثبوت موجود ہیں، حیرت کی بات یہ تھی کہ ٹورنامنٹ سیکرٹری عابد مہر خود رفیق شہید کلب والوں کے ساتھ شامل تھے، ساجدی محمدن نے تحریری طور پر سندھ فٹبال ایسو سی ایشن سے اپیل کی ہے کہ رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے، ورنہ ساجد ی محمڈن کلب کے تمام کھلاڑی آج کے بعد لال سپورٹ کی گراؤنڈ سے بائیکاٹ کریں گے.
ساجدی محمدن کا چاکر خان ٹورنامنٹ میں رولز کی خلاف ورزی کا الزام
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل



