خارس ہائوس مسماری کیس، کوئی گرفتاری نہیں‌ہوئی

کراچی (رپورٹر) چیف سیکریٹری سندھ کے حکم پر محکمہ ثقافت و سیاحت نے تین ہفتے قبل باتھ آئی لینڈ کلفٹن میں‌واقع محفوظ ثقافتی ورثے ‘خارس ہائوس’ کی غیرقانونی مسماری میں‌ملوث سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران اور بلڈنگ کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی تاہم ابھی تک اس میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، بوٹ بیسن تھانے میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر اشفاق کھوکھر، ڈپٹی ڈائریکٹر آغا کاشف اور بلڈنگ کے مالک دھمائی کاوس جی کنجا کو نامزد کیا گیا تھا، واضح‌رہے کہ چیف سیکریٹری کے حکم پر دو افسران کو معطل بھی کیا گیا تھا،جن میں محکمہ ثقافت و سیاحت کی ہیریٹیج سے متعلق ڈپٹی ڈائریکٹر پریھہ منگی بھی شامل تھی.یہ عمارت، جو پلاٹ نمبر FT-4/14، باتھ آئی لینڈ روڈ، کلفٹن روڈ، فرئیر ٹاؤن کوارٹرز کراچی میں واقع تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں