جرنیل ولاسائی کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کیوں‌ہوئی؟

جنوری 14، 2025 کراچی (اسٹاف رپورٹ) بلاول ہائوس میڈیا سیل کے انچارج اور پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سریندر ولاسائی کے فرزند جرنیل سریندر ولاسائی (Jarnail Valasai) نے منگل کو اپنے والد کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، جرنیل ولاسائی کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی خبر اور تصویر جب میڈیا کو جاری ہوئی تو اکثر صحافیوں‌کے ذہن میں فوری خیال یہ آیا کہ بلاول ہائوس میڈیا سیل کے انچارج سریندر ولاسائی کے فرزند کو شاید بلاول ہائوس میں‌کوئی ذمہ داری ملنے والی ہے، لیکن ایسا کچھ نہیں تھا، سادھومل سریندر ولاسائی، جو ماضی میں‌خود بھی صحافت کے پیشے سے وابستہ رہے ہیں، نے ایک سینئر صحافی کے رابطہ کرنے پر انہیں‌بتایا کہ ان کے فرزند آرٹیفیشل انٹیلجنس میں ماسٹرز کرنے امریکہ جا رہے ہیں‌،امریکہ جانے سے پہلے انہوں‌نے بلاول بھٹو زرداری سے ملنے کی خواہش ظاہر کی اس لیے انہوں‌نے بلاول بھٹو زرداری سے ان کی ملاقات کرائی. سریندر سے جب اپنے بیٹے کا نام جرنیل رکھنے کا پس منظر پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ جب 1999 میں‌ان کی پیدائش ہوئی تو انہوں‌نے ان کا نام جرنیل یہ سوچ کر رکھا تھا کہ بڑا ہوکر وہ فوج میں‌افسر بنےگا، اور جب میجر کے عہدے پر پہنچے گا تو اس کا نام ہوگا میجر جرنیل سریندر ولاسائی، تاہم بڑے ہونے پر ان کے بیٹے کو کمپیوٹر سائنس کی فیلڈ میں‌جانے کا شوق ہوا، اسی بنا پر انہوں‌نے زیبسٹ سے کمپوٹر سائنس میں‌گریجوئیشن کی اور اب آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں‌ماسٹرز کرنے امریکہ جا رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں