جاوید ابڑو ایس ایچ او میمن گوٹھ تعینات

ملیر (رپورٹر) انسپیکٹر جاوید ابڑو کو میمن گوٹھ تھانےکا نیا ایس ایچ او مقرر کردیا گیا ہے، اسے سابق ایس ایچ او کی معطلی کے بعد یہاں تعینات کیا گیا ہے، سابق ایس ایچ او کو ان کی حدود میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل عبدالکریم جوکھیو کے قتل کے واقعے پر معطل کیا گیا تھا، اس سے قبل ان کی نماز جنازہ میں میں ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی ایسٹ فرخ لنجار، ایم پی اے ساجد جوکھیو، ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادو اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید عالم اوڈھو اور ڈی آئی جی فرخ لنجار نے کہا کہ مقتول پولیس اہلکار عبدالکریم جوکھیو کے قاتلوں‌کی فوری گرفتارکیا جائے گا.
واضح رہے کہ ضلع ملیر میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بڑھ گئے ہیں اس صورتحال نے پولیس کی کارکردگی کو سوالیہ نشان بنا دیا ہے، حال ہی میں اسٹیل ٹاؤن تھانے کے اے ایس آئی محمد خان ابڑو کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، ایک اور واقعے میں ہیڈ کانسٹیبل متیرو خان بھرگھڑی کو قتل کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں