کراچی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیس بھی لٹیروں سے محفوظ نہ رہ سکی، لٹیروں نے تھانہ بن قاسم کی حدود میں دن دھاڑے ڈکیتی کی واردات میں دو پولیس اہلکاروں کو لوٹ لیا .
یہ واقعہ پاکستان اسٹیل مل برج پر پیش آیا، ڈاکوؤں نے سب انسپکٹر نظام لغاری ای ایس آئی عزیز مسن کو لوٹ لیا، دونوںپولیس افسران کسی سرکاری کام سے تھانہ بن قاسم گئے تھے، دونوں پولیس انویسٹیگشن میں تعینات ہیں،لٹیروں نے ان سے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے پولیس افسران کو یرغمال کر موبائل فون، نقدی اور کاغذات لوٹ لیے. تھانہ بن قاسم سے معلوم کرنے پر بتایا گیا کہ یہ واقعہ تین دن قبل ہوا تھا، تاحال اس واقعہ کی ایف آئی آر درج نہیںکی گئی ہے.
تھانہ بن قاسم، پولیس والوں کو لوٹ لیا گیا



