تحریک عدم اعتماد کی باضابطہ اطلاع نہیں، پارٹی نے کام جاری رکھنے کا کہا ہے، ناصر کریم

کراچی (رپورٹر) لیاری ٹائون کے چیئرمین ناصر کریم نے کہا ہے کہ انہیں‌اپنے خلاف عدم اعتماد تحریک جمع ہونے سے متعلق باضابطہ طور پر کوئی اطلاع نہیں‌ملی، ایسی خبریں صرف سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، ہمارے نمائندے سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں‌ لیاری ٹائون کا چیئرمین پیپلز پارٹی نے نامزد کیا تھااور پارٹی نے انہیں اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، انہیں‌یہ ہدایت اپنے ضلعی قیادت کی طرف سے موصول ہوئی ہے.
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی سے ہی تعلق رکھنے والے لیاری ٹائون کے وائس چیئرمین محمد اقبال ہنگورو کی قیادت میں ٹائون کے 14 منتخب اراکین نے منگل کو ٹائون چیئرمین ناصر کریم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرادی تھی، جس میں‌میونسپل کمشنر لیاری سے فوری طور پر ٹائون کونسل کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ عدم اعتماد تحریک پر کارروائی کی جاسکے.عدم اعتماد کی تحریک میں چیئرمین ناصر کریم پر مالی کرپشن اور انتظامی بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں