بیگم بھٹو کی برسی، فشرمین سوسائٹی میں دعائیہ تقریب

ملیر (رپورٹر) پیپلز ورکرز یونین فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق چیئرپرسن مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 14 ویں برسی کے موقع پر ایک تعزیتی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں چیئرپرسن فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی فاطمہ مجید اور پیپلز لیبر بیورو کراچی کے صدر اسلم سمون نے خصوصی طور پر شرکت کی.

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فاطمہ مجید نے کہا کہ 23 اکتوبر 2011 کو قوم نے ایک عظیم ماں، ایک باہمت رہنما، ایک نڈر سیاسی مزاحمت کار اور ایک باوقار خاتون کو کھو دیا تھا۔ اُنہوں نے ضیاء کی آمریت کے خلاف تحریک کی قیادت کی، جمہوریت کے لیے کوڑے، مقدمات، جلاوطنی اور ہر تکلیف برداشت کی مگر پیچھے نہیں ہٹیں بیگم نصرت بھٹو ۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی وراثت کی محافظ بھی تھیں اور پاکستان میں جمہوری مزاحمت کی علامت بھی۔ اُن کی شخصیت آج بھی ہر جمہوریت پسند اور ہر سیاسی کارکن کے لیے مشعلِ راہ ہے.
پیپلز لیبر بیورو کراچی کے صدر اسلم سمون نے کہا شہید بابا کے بعد اماں نصرت بھٹو اور شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو نے جو صعوبتیں برداشت کیں وہ ناقابل فراموش ہیں، ان کی لازوال قربانیوں سے ہی ملک میں آئین کی بالادستی قائم ہے ۔ یونین کے سیکرٹری جنرل داد رحیم بلوچ نے کہا آئو سب مل کر تجدید عہد کریں کہ شہیدوں اور اماں نصرت بھٹو کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ان کے مشن جمھوریت کو لیکر آگے بڑھیں گے ،اسی عظیم جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایف سی ایس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر یوسف ، شکیل احمد۔حاجی خان میر خان ۔ماما رشید دیگر کے ہمراہ اسٹاف و کارکنان پیپلز پارٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں