کراچی (پریس رلیز) بھارتی جیلوں میں کئی برسوں سے قید پاکستانی ماہی گیر رہائی کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔ رہائی پانے والے ان ماہی گیروں کا تعلق کراچی کے ابراہیم حیدری، علی اکبر شاہ گوٹھ اور سندھ کی ساحلی پٹی کے دیگر علاقوں سے ہے۔
کوسٹل میڈیا سینٹر، ابراہیم حیدری سے کمال شاہ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق واپس آنے والے ماہی گیروں میں عبدالرحمان، محمد سلیم، رضوان، ابراہیم، اسماعیل، سعید، نور حسین، اسحاق، جسیم خان، لطیف، عمران، جسیم، عبدالرشید، شوکت علی، حبیب اللہ، محبوب، شاہ عالم، نظیر حسین، سلیم اللہ، عثمان، عبداللہ، ایاز، عامر علی، ہاشم، شمس الدین، احمد کھٹیار، غلام حسین، عبد الستار، احسن پٹی، عرب پٹنی، مقبول پٹنی، واحد، احمر، یعقوب، یاسین، مجید، نعمان مجیب اللہ، الیاس، رحمت، سلیم، اختر، نور کبیر، مجیب اللہ، رفیق، نورالحق، میزان، اور علی بنارس شامل ہیں۔
ان ماہی گیروں نے وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنے اہل خانہ سے ملاقات کے لمحات کو زندگی کا سب سے بڑا انعام قرار دیا۔ مقامی برادری اور سماجی تنظیموں نے بھی ان کی بحفاظت واپسی پر مسرت کا اظہار کیا۔
یہ ماہی گیر غیر ارادی طور پر سمندری حدود پار کرنے کے باعث گرفتار ہوئے تھے اور طویل عرصے سے بھارتی جیلوں میں قید تھے۔
بھارتی جیلوں سے رہا ہونے والے ماہی گیر وطن واپس پہنچ گئے



