ملیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سندھ کی ساحلی پٹی سے تعلق رکھنے والے بھارتی جیلوں سے رہا ہوکر لاہور پہنچنے والے ماہی گیروں کے اہل خانہ نے منگل کے روز فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی کی چیئرپرسن فاطمہ مجید سے ملاقات کی۔چیئرپرسن فاطمہ مجیدنے بھارتی قید سے رہائی پانے والے ماہی گیروں کے اہل خانہ کومبارک باددیتے ہوئے کہا کہ فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی اپنے رہائی پانیوالے ماہی گیروں کے کراچی پہنچنے پر ان کاشاندار استقبال کرے گی۔فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی کی چیئرپرسن فاطمہ مجید نے بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے ماہی گیروں کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جیلوں میں قید ہمارے مزید پاکستانی ماہی گیروں کی جلد رہائی کے لئے فشر مین کو آپریٹو سوسائٹی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔اور وہ بھی جلد ہمارے درمیان ہوں گے۔ بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی ماہی گیروں کے اہل خانہ کے ساتھ فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی ہرممکن تعاون جاری رکھتی ہے۔بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے ماہی گیروں کے اہل خانہ نے چیئر پرسن فاطمہ مجید کا مشکل کی اس گھڑی میں بھرپور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
بھارتی جیلوں سے رہا ہونے والے ماہی گیروں کے اہل خانہ کی فاطمہ مجید سے ملاقات
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل



