برطانیہ سے مہنگی ترین گاڑی چوری ہوکر کراچی پہنچ گئی

کراچی (نیوز ڈیسک)برطانیہ سے مہنگی ترین گاڑی چوری ہوکر کراچی پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے،گاڑی کی برآمدگی میں مدد کے لیے برطانوی پولیس کی درخواست پرانٹرپول مانچسٹرنے سندھ پولیس کو خط لکھ دیا ہے،خط کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرکراچی ساؤتھ اورایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کو لکھا گیا ہےخط میں لکھا گیا ہے کہ سیاہ رنگ کی رینج روور، 22 نومبر 2022 کو ہیروگیٹ سے چوری کی گئی تھی، گاڑی میں ٹریکر نصب تھا اورگاڑی لیڈز تک ٹریس ہوئی جہاں سے وہ چوری ہوگئی، 11 فروری2025 کو گاڑی کی لوکیشن صدر ٹاؤن اعظم بستی کورنگی سروس روڈ کی آئی ، سندھ پولیس گاڑی برآمدگی کے لیے یو کے پولیس کی مدد کرے، خط میں لکھا گیا کہ گاڑی کی مکمل تفصیلات انٹرپول ایس ایم وی ڈیٹا بیس پر بھی موجود ہے۔
انٹرپول کیا ہے؟ تفصیلات اس لنک میں:

کیا انٹرپول عالمی پولیس فورس ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں