کراچی (پریس رلیز) ہنگورہ پریمیئر لیگ (ایچ پی ایل) سیزن 4 کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، ٹورنامنٹ کے آرگنائزر فراز ہنگورو کے مطابق مذکورہ سیزن 9 نومبر سے وائی ایم سی اے گرائونڈ میں شروع ہوگاجبکہ اس کا سیمی فائنل اور فائنل 30 نومبر کو ہوگا، اس ایونٹ میں12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، گروپ اے میں ہنگورہ ہنٹرز، ہنگورہ سپر کنگز اور ہنگورہ تھنڈرز شامل ہیں، گروپ بی میں ہنگورہ یونائیٹڈ، ہنگورہ اسٹالین اور ہنگورہ ایگل ہونگیں، گروپ سی میں ہنگورہ بلاسٹر، ہنگورہ فیلکن اور ہنگورہ چیلنجر شامل ہیں جبکہ گروپ ڈی میں ہنگورہ فائٹر، ہنگورہ رایل اور ہنگورہ شاہین کی گئی ہیں. مذکورہ ایونٹ کے اسپانسرز میںپاک لیاری ریسٹورنٹ، اسمائیل برگر، پکسل ٹیک، ٹیک والٹ اور ایچ اینڈ سی ڈی شامل ہیں.
ایچ پی ایل سیزن 4 کی تیاریاں مکمل
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل



