ایل ڈی اے، ڈھائی ارب کے کام کون کرائے گا؟

کراچی(نیوز ڈیسک)لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مختلف ترقیاتی اسکیموں کے ڈھائی ارب روپے سے زائد لاگت کے ٹینڈرز طلب کرلئے، جنگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے میں چیف انجینئر اور سپریٹنڈنٹ انجینئرز اس وقت موجودنہیں ہیں، جو نیئر انجینئرز یہ کام انجام دیں گے. ذرائع نے بتایا لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں سینئر انجینئرز کی عدم موجودگی کے باوجود ڈھائی ارب روپے سے زائد لاگت کی 18ترقیاتی اسکیموں کیلئے ٹینڈرز طلب کئے گئے ہیں، ایل ڈی اے کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں سپریٹنڈنٹ انجینئر اور چیف انجینئر کی اسامیاں خالی پڑی ہیں اور حکام نے پورا محکمہ اور ترقیاتی منصوبے دو جونیئر ایکسئن کے حوالے کررکھے ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریٹنڈنٹ انجینئر کی اسامی 19 گریڈ جبکہ چیف انجینئر کی اسامی 20 گریڈ کی ہے، کراچی کے سینئر کنٹریکٹر نے اربوں روپے لاگت کے ٹھیکوں کے پیش نظر مذکورہ ٹینڈرزکی اوپننگ کا مقام تبدیل اور ٹینڈرنگ کا عمل شفاف کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں