کراچی (رپورٹر) پاکستان فشرفوک فورم, انڈس کنشوریم اور گرین گرو کی جانب سے عباس کمیونٹی ہال مل جیٹی میں ایل این جی LNG گیس کے خلاف ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے عوامی شنوائی (public Hearing)منعقد کی گئی. عوامی شنوائی میں ریڑھی اور ابراہیم حیدری کے ماہیگر خواتین مردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔عوامی شنوائی سے فشرفوک فورم کی فاطمہ مجید ، سعید بلوچ ، ایوب شان خاصخیلی ، طالب کچھی، نے خطاب کیا ۔
اجتماع سے خطاب کرتے رہنماؤں نے کہاکہ بہت زیادہ مقدار میں LNG ،کوئلے اور تیل کے بجلی گھروں میں استعمال کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے جو ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ بنے ہوئے ہیں گیس اوردھوئیں کے اخراج سے سانس کی تکلیف سمیت دیگر جان لیوا بیماریوں میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساحلی علاقوں میں ایل این جی ٹرمینل کوئلے و تیل سے بجلی پیدا کرنے والے کارخانوں کی وجہ سے مقامی ماھی گیر کمیونٹی روزگار کو خطرات لاحق ہوگئے. انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سولر اور ونڈ انرجی کی طرف جانا ہوگا تاکہ ھم اپنے ماحول کو بچا سکیں روزگار کو پائیدار بناسکیں ، اور صحت مند زندگی گزارنے کی طرف پیشقدمی کرسکیں ۔۔ عوامی شنوائی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فشر فوک فورم کے جنرل سیکرٹری سعید بلوچ نے کہا کہ گیس کو LNG میں تبدیل کرنے دوران گیس کو 262 ڈگری تک ٹھنڈا کیا جاتا ہے جبکہ ٹرمینل میں دوبارا گیس میں تبدیلی کے دوران 6 فیصد گیس ضائع ہو جاتی ہے جو انسانی زندگی کے لئے خطرے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تبدیلی اضافہ کر رہی ہے.
انڈس ڈیلٹا کے علاقوں میں LNG کے خلاف عوامی شنوائی



