آزاد کشمیر کے نامزد وزیر اعظم کی فریال تالپور سے ملاقات، نامزدگی پر شکریہ ادا کیا

اسلام آباد (پریس رلیز) پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے پیپلز پارٹی کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے ملاقات کی، فریال تالپور سے فیصل ممتاز راٹھور کی ملاقات زرداری ہاوَس اسلام آباد میں ہوئی، اس موقع پر فیصل راٹھور نے پارٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا.
فریال تالپور سے ملاقات میں فیصل راٹھور نے اپنی نامزدگی پر صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں