آئی جی موٹر وے پولیس کا سائوتھ زون کراچی کا دورہ

کراچی (ہینڈ آوٹ) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بی اے ناصر نےساؤتھ زون کراچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ریجنل کمانڈر منیراحمدشیخ، زونل کمانڈر اصغر علی یوسفزئی اور دیگر سینئر افسران نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ آئی جی موٹروے پولیس کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جس کے بعد انہوں نے دفتر کے احاطے میں یادگار کے طور پر ایک پودا لگایا۔
ترجمان کے مطابق دورے کے دوران آئی جی کو ساؤتھ زون کی مجموعی کارکردگی، ٹریفک مینجمنٹ حکمت عملی، روڈ سیفٹی اقدامات اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے افسران کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت، پیشہ ورانہ معیار اور شفافیت کو ہمیشہ اولین ترجیح دی جائے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس روڈ سیفٹی کو مزید بہتر بنانے، ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے اور جدید حکمت عملیوں کو اپنانے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں